عالمی مارکیٹ کے زیراثر گولڈمارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے قیمت ایک ہزار روپے کم ہوکر دو لاکھ 82 ہزار 200 روپے پر آگئی جبکہ گرام سونےکے بھاؤ857روپے کی کمی سے دو لاکھ 41 ہزار 941 روپے پر آگئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں عالمی منڈی کے زیراثر سونےکی قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی تھی۔
قبل ازیں عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں کمی رجحان آج بھی برقرار رہا، عالمی منڈی میں سونےکے دام 10ڈالر کم ہوکر2727ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔