Featuredپنجاب

یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے یوم اقبال پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے 9 نومبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ بینک 9 نومبر 2024ء کو بند رہے گا۔ رواں سال شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

دوسری جانب اسموگ کے پیش نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈی جی ماحولیات نے تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 12 ویں جماعت اور کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت اے لیول تک بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد میں بھی اسکولز بند رہیں گے، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ملتان میں بھی اسکول بند رہیں گے، ان اضلاع میں مذکورہ تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز پر منتقل ہوں گے، اسکولوں کی بندش کے فیصلے کا اطلاق 17 نومبر تک ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close