دنیا

چین کے صدر شی جن پنگ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

چین کے صدر شی جن پنگ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کیا۔ اُنہیں دوسری بار امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شی جن پنگ نے کہا کہ خوشگوار تعلقات دونوں ملکوں اور دنیا کے مفاد میں ہیں ۔ امید ہے دونوں ممالک باہمی احترام کے اصولوں کو برقرار رکھیں گے۔ چینی صدر نے نومنتخب امریکی ہم منصب سے کہا کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھیں اور ساتھ چلنے کا نیا راستہ تلاش کریں ۔ تاکہ اس کا فائدہ پوری دنیا کو ہو۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی لیکن باہمی احترام کی شرط پر مشترکہ مفادات پر مل کر کام جاری رکھیں گے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close