کھیل و ثقافت

محمد رضوان نے ایک میچ میں 6 کیچ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا

ایڈیلیڈ: حارث رؤف نے ثقلین مشتاق اور شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے 6 کیچ پکڑے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کر چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر میں اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث رؤف نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث کی یہ کارکردگی پاکستان کے کسی بھی بولر کے کیریئر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں بھی ہیں۔

آج ایڈیلیڈ میں 5 وکٹس لے کر انہوں نے اسپنر ثقلین مشتاق اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ریکارڈ توڑا جو اپنے ابتدائی 39 میچوں میں 76، 76 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

دنیا کے دیگر فاسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے 39 میچز میں 79 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ عمان کے بلال خان کی بھی 39 میچز میں 83 وکٹیں ہیں۔

نیپالی اسپنر سندیپ لمیچانے نے ابتدائی 39 ون ڈیز میں 93، افغانستان کے راشد خان نے 90 اور بھارت کے کلدیپ یادوو نے 77 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close