حیفہ : قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔
حیفہ کے سرحدی گاؤں عیترون میں حزب اللہ مجاہدین اور صیہونی دراندازوں کے درمیان ہونے والی شدید لڑائی مذکورہ گاؤں میں ایک گھر کے اندر اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے تین مجاہدین کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی اور فریقین کے درمیان فائرنگ اور دستی بموں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت اس علاقے میں ہلاک اور زخمی اسرائیلیوں کی منتقلی کے لیے بھی جھڑپیں جاری رہیں۔
اسی دوران خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان سے حیفہ پر بھاری میزائل داغے گئے ہیں جس پر مرگلیوٹ قصبے میں سائرن بجنے لگا۔
قابض فوج کی ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ7 اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5,292 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں 2402 فوجی بھی شامل ہیں جو غزہ میں زمینی لڑائی میں زخمی ہوئے۔
قابض اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق جارحیت کے آغاز سے اب تک 780 فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں 368 غزہ میں گذشتہ 27 اکتوبر سے جاری زمینی لڑائی میں ہلاک ہوئے۔