دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر سے رابطہ، یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

الیکشن جیتنے کےبعد نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی بار یوکررین جنگ کو روکنے کے لیے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

الیکشن جیتنے کےبعد نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کا پہلی بار روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ اورصدر پیوٹن نے یوکرین کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،جنگ بندی کے امکانات پرغورکیا گیا جبکہ ٹرمپ نے پیوٹن کو کشیدگی نہ بڑھانےکا مشورہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سنبھالنے سے پہلے راہ ہموار کرنےمیں مصروف ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ نےدو بڑی تعیناتیوں کا بھی فیصلہ کرلیا،سرحدی معاملات ایمگریشن اینڈکسٹم کےسابق قائم مقام ڈائریکٹر ٹام ہومین کے حوالے کرنےکا اعلان کردیا،جبکہ کانگریس وومن الیزے اسٹیفنک کو اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے عہدے کی پیشکش کی۔

دوسری جانب ڈونلڈٹرمپ سب سے زیادہ پاپولر ووٹ حاصل کرنے والے ریبپلکن امیدوار بن گئے،اب تک ان کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 7 کروڑ 46 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close