تعلیم و ٹیکنالوجی
کراچی: نمل یونیورسٹی میں تعلیمی نمائش
کراچی: جامعہ نمل کراچی کیمپس میں دو روزہ تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تعلیمی نمائش میں جامعہ نمل کے تعلیمی کارنر پر کراچی بھر سے شریک ہونے والے طلباء و طالبات کو مستقبل کے تعلیمی سفر کے لئے مفتُ رہنمائی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر شہریوں نے جامعہ نمل کراچی کیمپس کی خدمات کو سراہا۔
جامعہ نمل کراچی کیمپس کے ریجنل ڈائرکٹر بریگیڈیئر (ر) علی حیدر کاظمی نے تعلیمی نمائش میں شرکت کے موقع پر ہکہا کہ جامعہ نمل کا منشور ہے کہ ہر نوجوان کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکنہ کوشش بروئے کار لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ ملک و ملت کا معمار ہوتا ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو درست سمت تعین کرنے میں مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ نمل کراچی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔
دو روزہ تعلیمی نمائش میںُ جامعہ نمل کراچی کے اساتذہ سمیت طلباء و طالبات مسلسل شہریوں اور طلباء و طالبات کی رہنمائی کے لئے میسر رہے۔