Featuredتجارتسندھ

پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک میں بحالی کا امکان

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی کے متعلق پلان فائنل کرلیا

ذرائع کے مطابق یورپی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس آئندہ ہفتے 19 نومبر کو برسلز میں شروع ہوگا، اجلاس میں یورپی یونین ایوی ایشن ایجنسی (ایاسا) سمیت یورپی ملکوں کے تمام ایوی ایشن ممبران کے علاوہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا۔
پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے یورپی ملکوں میں پاکستانی ائیرلائنز کی بحالی کے متعلق پلان فائنل کرلیا ہے جسے سی اے اے حکام یورپی یونین کے سامنے رکھیں گے، پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ہٹنے کے وسیع امکانات ہیں۔
جولائی 2020 میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آنے کے باعث یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close