Featuredاسلام آباد
بانی پی ٹی آئی رہا ہوئے تو کسی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے، علی محمد خان
علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوئے تو کسی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے،قوم کو لیڈر سے دور کرنا بچوں کو باپ سے دور کرنے کے مترادف ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا توفوج اور عدلیہ کو انہیں مضبوط کرنا چاہیے تھا۔
بانی پی ٹی آئی جب باہر آئے توکسی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے، القادرکیس کو ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس کہنا عجیب ہے۔