اسلام آباد

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز چودہ نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے

سپریم کورٹ میں آئینی بینچز چودہ نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے،فیصلہ آئینی بینچز سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کی کمیٹی کا اجلاس ہوا، شرکا نے آئینی بینچز کے سامنے مقدمات مقرر کرنےکا فیصلہ کر لیا،آئینی بینچز چودہ نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔آئینی بینچ کی ججزکمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، کمیٹی میٹنگ جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپس آنے کے بعد بلائی گئی تھی۔

کمیٹی میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور ہر درخواست کو اس کی باری پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close