Featuredاسلام آباد
انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی کی نظرثانی خارج ہونے کیخلاف کیوریٹو ریویو پٹیشن دائر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں نظرثانی خارج ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیوریٹو ری ویو پٹیشن دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی کیوریٹو ری ویو پٹیشن کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مس کنڈکٹ کا مظاہرہ کیا۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کا مکمل مؤقف ریکارڈ نہیں کیا گیا اور نظرثانی درخواست کو یک طرفہ خارج کیا گیا، موجودہ کیس میں دوبارہ نظرثانی قابل سماعت ہے۔
پی ٹی آئی نے اپنی پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں 13 جنوری کے اصل فیصلے کیخلاف نظرثانی منظور کی جائے۔