Featuredپنجاب

پنجاب حکومت نے آئندہ برس نومبر دسمبر میں شادی ہال بند رکھنے کی تجویز دیدی

اسموگ کے روگ سے نجات کیلئے پنجاب حکومت نے اگلے سال نومبر اور دسمبر میں شادی ہالز بند کرنے کی تجویز دے دی ۔

اسموگ سے پریشان حکومت نے آئندہ برس نومبر دسمبر میں شادی ہالز بند رکھنے کا اعلان کیا تو شادی ہال مالکان پھٹ پڑے،کہا کہ اسموگ کا حل دھواں دینےوالی صنعتوں اور سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کو بند کرکے نکالا جائے نہ کہ شادی ہالزپر پابندی لگادی جائے،فیصلہ عجلت میں لیا گیا ہے شادی ہالز پر پابندی دوسرے لفظوں میں شادیوں پر پابندی تصور ہوگی۔

شادی ہال مالکان کے مطابق ان کی صنعت بہت سے شعبوں اور لاکھوں لوگوں کے روزگار سے جڑی ہے،

اسموگ کے تدارک کےلئے آئندہ برس نومبردسمبرمیں شادی ہالز بند رکھنے کی حکومتی تجویز پر عوام متفق نظر نہیں آتی،شہریوں کا کہنا ہےشادی کےسیزن میں پابندی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہوگا لوگ بےروزگار بھی ہوں گے،حکومت کو متبادل آپشنز پر غور کرنا چاہئے۔۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو اسموگ سے نمٹنے کے لیے 10 سالہ پالیسی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی، جبکہ حکومت پنجاب نے اسموگ کنٹرول کرنے کے لیے آئندہ برس سے نومبر، دسمبر، جنوری میں شادیاں رکھنے سے روکنے کی پالیسی پر کام شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ پنجاب کی فضاؤں میں اسموگ کی صورتحال برقرار ہے،لاہور کا ائیر کوالٹی انڈکس آج بھی 432 کی خطرناک سطح پر ہے،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close