Featuredبلوچستان

بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہوگئی

بلوچستان ڈیرہ بگٹی میں واقع کنویں سے گیس کی پیداوار شروع ہو گئی۔

اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہےکہ کنویں سے یومیہ پچاس لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے۔گیس کی پیداوارکواچ گیس پراسیسنگ پلانٹ سےکامیابی سےمنسلک کردیاہے

او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا،کہا کہ کنواں 100فیصد اوجی ڈی سی کی ملکیت ہے

یاد رہے کہ رواں سال اوائل میں پی پی ایل نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع لطیف بلاک میں دریافت ہونے والے کنویں ٹور ون سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے سال پی پی ایل نے ادھی ساؤتھ 6 کنویں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار شروع کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close