تجارت

ایف بی آر نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام ٹیکسوں کی ادائیگیوں کا نیا مربوط سسٹم متعارف کر ادیا۔

ایف بی آر کے مطابق نئے سسٹم کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی ادائیگی یکجا کر دی گئی ہے۔

ٹیکسوں کی ادائیگی کا نیا سسٹم آئرس پورٹل کے اندر دستیاب ہے اور یہ ٹیکس کے نظام کو جدید بنانے کی راہ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ صارفین کو آسان آن لائن ادائیگی کی سہولت میسر ہو گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ انقلابی جدت ڈیجیٹل ٹیکس ایڈمنسٹریشن میں ایف بی آرکی لیڈر شپ کی آئینہ دار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close