متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار
مس یونیورس حسن کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے
متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس یونیورس‘ مقابلے میں شرکت کے لیے تیار ہے۔
مس یونیورس آرگنائزیشن (ایم یو او) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یو اے ای کی شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں انڈونیشیا کی کاروباری شخصیت پاپی کیپیلا کو یو اے ای اور سپرس کی نیشنل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کیپیلا پہلے مس یونیورس انڈونیشیا اور ملیشیا کی نیشنل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔
View this post on Instagram
یو اے ای سے فیشن ماڈل اور 3 بچوں کی ماں ایمیلیا دوبریوا73 ویں مس یونیورس مقابلے میں یو اے ای کی نمائندگی کریں گی۔
یہ مقابلہ 16 نومبر کو میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قومی لباس کے راؤنڈ میں دوبریوا عبایا پہنیں گی جبکہ باقی راؤنڈز میں دیگر لباس بھی زیب تن کریں گی۔
دوبریوا کو اکتوبر میں مس یونیورس یو اے ای کا تاج پہنایا گیا تھا جہاں انہوں نے چار دیگر امیدواروں کو شکست دی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر مس یونیورس یو اے ای تنظیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ماڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی خوبصورتی، ذہانت، اور دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت کی بھرپور تعریف کی ہے۔
یاد رہے کہ مس یونیورس حسن کا عالمی مقابلہ ہے جس میں دنیا بھر سے خوبرو حسیناؤں کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ان میں سے کسی ایک کو ’مس یونیورس‘ کا تاج اور ٹائٹل ملتا ہے۔