Featuredاسلام آباد
سوموٹو لینے کا اختیار اب بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے،جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ دوسرے روز بھی مقدما ت کی سماعت کررہا ہے۔
سابق وفاقی محتسب یاسمین عباسی توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نےواضح کردیا کہ سوموٹو لینے کا اختیاراب بھی سپریم کورٹ کے پاس ہے،صرف طریقہ کار بدلا ہے،آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے۔
سابق وفاقی محتسب یاسمین عباسی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ نے وکیل وفاقی محتسب کوجواب کیلئےمہلت دیدی،آئینی بینچ نےبینکنک آرڈیننس کے تحت اپیل کے معاملے پرکیس نمٹا دیا۔
آئینی بینچ نےلیڈی ہیلتھ ورکرزکی سروس سٹرکچر سےمتعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی،عدالت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سےمتعلق تمام مقدمات یکجا کرکے فریقین کونوٹس جاری کردیئے،آئینی بینچ نے الجہاد ٹرسٹ بنام وفاق کیس کو غیر مؤثر ہونے کے سبب نمٹا دیا۔