دنیا

بھارت : منی پور میں نسلی فسادات عروج پر پہنچ گئے

تشدد کی اس لہر سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے

منی پور : بی جے پی حکومت کی بے حسی کے باعث فسادات میں تیزی اور کرفیو سے بدامنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا

منی پور میں مودی سرکار کی خاموشی کے باعث منی پور میں نسلی فسادات عروج پر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور میں آتش زنی اور کرفیو سے بدامنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، میتی قبیلے کے زیر تسلط بشنو پور ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے مزدوروں پر حملہ کیا۔

فسادات کی وجہ سے کوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں اسکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ تشدد کی اس لہر سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوگئے۔

یورپی پارلیمان میں منی پور فسادات پر اجلاس کے باوجود بھارت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close