اسلام آباد

وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری برقرار

اسلام آباد: عدالت نے پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان پر تعمیل کی رپورٹ طلب کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دورانِ سماعت جج مبشر حسن استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ان کی تعمیل کا کیا بنا؟

عدالت نے پولیس سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب کر لی۔

بعد ازاں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close