Featuredدنیاپاکستان

احتجاج کی کال دینے والے انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے

نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے

لندن: بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیا کارنامہ انجام دیا کہ لوگ باہر نکلیں گے، کوئی منصوبہ دکھا دیں جس پر فخر کر سکیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close