پنجاب

پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے : شاہ محمود قریشی

بانئ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں

راولپنڈی: پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا، اللّٰہ نے سرخرو کیا، اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحۂ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے کے چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔
پولیس نے سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے شاہ محمود کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں تھا، اللّٰہ نے سرخرو کیا، اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں قید ہوں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پُرامن رہیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close