دنیا

اگر غزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی جاتی ہے تو حماس تیار ہے

امریکی انتظامیہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ باسم نعیم نے کہا ہے کہ حماس غزہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم کا کہنا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی کی کوئی تجویز پیش کی جاتی ہے اور اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے تو حماس جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکی انتظامیہ اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر حملے بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ثالثوں کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اگر غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا، بے گھر فلسطینیوں کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے، غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر مشتمل تجویز پیش کی جاتی ہے تو جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی کے آخری مذاکرات اکتوبر میں بے نتیجہ رہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close