Featuredاسلام آباد
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی
سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی
،سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبرکوہوگی،ترجمان وزارت مذہبی امور نےکہا ہےکہ ریگولر اسکیم میں پہلی بارحج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔
اسپانسرشپ اسکیم کے لیے 5 ہزارکا کوٹہ مختص کیاگیا ہے،سمندر پارپاکستانی اپنے یا اپنے رشتہ داروں کیلیےپہلے آیئےپہلے پائے کی بنیاد پرسپانسر شپ اسکیم کےذریعےکسی نامزد بینک میں 4225 ڈالر بھجوائیں گے۔
حج،درخواست کےہمراہ 2 لاکھ روپےجمع کرانا ہوں گے،دوسری قسط قرعہ اندازی کے بعد وصول کی جائے گی جبکہ یکم تا 10 فروری تک بقیہ،حج واجبات ادا کرنا لازمی ہوں گے۔