تجارت

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے دام 25 ڈالر بڑھ کر 2587 ڈالر ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close