Featuredپنجاب

جہاد کا اعلان کروانا ہے تو قاسم اور سلیمان ٹیرین کے ساتھ کریں

 کیا بشریٰ بی بی اپنے بچوں اور بیرسٹر گوہر اپنی فیملی کو مرنے مارنے کے لیے ساتھ لائیں گے؟

لاہور: ایک خاتون تو اتنی غیر سیاسی ہے کہ گھر بیٹھ کر عمران خان کو ریموٹ سے چلاتی تھی۔

ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اندر الجہاد الجہاد کے نعرے لگے، اگر طالبان کی طرح الجہاد کے نعرے لگائے جائیں گے تو ان کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ ہوگا جیسے طالبان کے ساتھ کیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک خاتون تو اتنی غیر سیاسی ہے کہ گھر بیٹھ کر عمران خان کو ریموٹ سے چلاتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو کھل کر کریں کیونکہ سیاست دل گردے کا کام ہے لیکن یہ فیصلہ کر لیں کہ سیاست آپ نے کرنی ہے یا حلیمہ خان نے کرنی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا بشریٰ بی بی اپنے بچوں کو ساتھ لے کر چلیں گی؟ کیا بیرسٹر گوہر بھی اپنی فیملی کو مرنے مارنے کے لیے ساتھ لائیں گے؟ یہ منافقت نہ کریں آپ لوگ سرکاری ملازمین کو پیسے دے کر لاتے ہیں، جہاد کا اعلان کروانا ہے تو قاسم اور سلیمان ٹیرین کے ساتھ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close