دنیا

آسٹریلوی سینیٹ نے برطانوی بادشاہ کیخلاف سینیٹر کے اقدام کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

بادشاہ چارلس نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا

آسٹریلوی خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ نے برطانوی بادشاہ پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

آسٹریلوی سینیٹ نے برطانوی بادشاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام لگانے والی خاتون سینیٹر کے اقدام کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سینیٹر لیڈیا کے خلاف مذمتی قرارداد 12 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے منظور کی گئی۔

لیڈیا تھورپ نے بادشاہ چارلس کے خطاب کے دوران آسٹریلیا کی نوآبادیات پر احتجاج کرتے ہوئے برطانوی بادشاہ پر قدیم مقامی لوگوں کی نسل کشی کرنے کا الزام لگایا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس نے گزشتہ ماہ آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close