پنجاب

پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسے کہتے ہیں اور پرُ امن احتجاج کیا ہوتا ہے

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں فساد کی اجازت نہیں دینگے ، عظمیٰ بخاری

لاہور: پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے، کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں؟

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو دارالحکومت میں جا کر فساد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، پی ٹی آئی کی سیاست فساد کی سیاست ہے، کس ریاست میں ریاست کے خلاف جہاد کے نعرے لگتے ہیں؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں، ہمیں بالکل کوئی تکلیف اور پریشانی نہیں، اگر ان کو اعتماد ہو کہ لوگ خود نکلیں گے تو یہ ویڈیو بنا کر دینے کی بات نہ کرتے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے کسی بھی کال پر ان کو رسپانڈ نہیں کیا، پنجاب کارکردگی کو سپورٹ کرتا ہے، ان کو پاکستان کا مفاد ریڈ لائن نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو نہیں معلوم کہ سیاست کسے کہتے ہیں اور پرُ امن احتجاج کیا ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close