تجارت

ای سی سی نے بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے بجلی صارفین کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی صارفین کیلئے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ونٹر پیکج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ وصول کیا جائے گا اور مراعاتی پیکج کا اطلاق دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک کیلئے ہوگا۔

ونٹر پیکج سے 200 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صنعتی، گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا۔

حکومت آئی ایم ایف سے ونٹر پیکج کی پہلے ہی منظوری لے چکی ہے، سال 2024 کے متعلقہ مہینوں کے دوران صارفین کے بجلی استعمال کا موازنہ کیا جائے گا، بجلی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے مختلف کیٹگریز کی جانب سے استعمال میں کمی آئی۔

ونٹر پیکج کا ڈسکوز کے جنرل صارفین اور کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2023 کے موسم سرما کے 3 ماہ میں بجلی استعمال میں 6 فیصد کمی آئی اور مالی سال 2024 میں بھی سردی کے موسم میں بجلی استعمال میں 8 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

ای سی سی اجلاس میں 3.14 ارب روپے کے ایمرجنسی ریلیف فنڈز این ڈی ایم اے کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز این ڈی ایم اے کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیلئے استعمال کیئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close