Featuredدنیا

غزہ: اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں امدادی سامان کے ٹرکوں کو زبردستی چھین لیا گیا

تاحال امدادی سامان کو لوٹنے والے حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا

غزہ: 13 ماہ کی جنگ کے دوران انسانی امداد کے نقصانات میں سے یہ سب سے بدترین واقعہ ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں خوراک سے لدے 100 امدادی ٹرکوں کو لوٹ لیا گیا۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی سینیئر ایمرجنسی افسر لوئیس واٹریج نے بتایا کہ امدادی قافلے کے 109 ٹرکوں پر حملہ کیا گیا جس میں ڈرائیور اور عملہ زخمی بھی ہوا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ انروا اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے فراہم کردہ خوراک لے جانے والے قافلے کو اسرائیل نے مختصر نوٹس پر کیرم شلوم بارڈر کراسنگ کے ایک غیرمعروف راستے سے روانہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

لوئیس واٹریج نے کہا کہ غزہ کے متعدد راستے ناقابل رسائی ہیں۔ نامعلوم حملہ آور 100 کے قریب امدادی سامان سے لدے ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔

تاحال امدادی سامان کو لوٹنے والے حملہ آوروں کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ادھر غزہ میں حماس کی وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ قبائلی کمیٹیوں کی مدد سے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار میں ملوث گینگ کے 20 سے زائد افراد ایک کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close