Featuredکھیل و ثقافت

بھارتی ہٹ دھرمی قائم ، بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

حکومت کی اجازت کے منتظر تھے مگر وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کردیا

بھارتی حکومت نے پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔

بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا، یہ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے۔

بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کردی۔

بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 25 روز سے حکومت کی اجازت کے منتظر تھے مگر آج وزارت خارجہ نے حکومت کی ہدایت پر این او سی دینے سے انکار کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close