سنئیر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا اینٹی سموگ مہم پوری رفتار سےجاری رہےگی،اسکول کھلنے کے باوجود احتیاطی تدابیر پرسختی سے عملدر آمد جاری رکھا جائے۔
سنئیر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہےہرشہری اپنی ذمہ داری پوری کرے،موٹر سائیکل،گاڑی، بس، ٹرک مالکان سموگ کے خاتمےمیں مدد کریں۔صنعت کار اور کارخانے دار سموگ سے نجات میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے پندرہ مزید بھٹے بھی گرادئیے گئے۔ملتان میں نو، رحیم یار خان میں پانچ اور جھنگ میں ایک بھٹہ گرادیاگیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہےآلودگی پھیلانے پرگوجرانوالہ،رحیم یارخان اورشیخو پورہ میں تین صنعتی یونٹ سیل،تین ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر لاہور میں بارہ جبکہ پنجاب کےدیگر شہروں میں دس پوائنٹس سیل کردئیے گئے۔
خراب انجن اور زائد دھواں پھیلانے والی گاڑیوں،ٹرکوں اور بسوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔