لاہور میں 9 مئی ، 21 ستمبر اور 5 اکتوبر کے پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایک بار پھرکریک ڈاؤن شروع کر دیا گی۔
پولیس حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 9 مئی ، 21 ستمبر اور 5 اکتوبر کے پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 92 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
زیر التوا گرفتاریاں مکمل کر کے ملزمان کو مقدمات میں نامزد کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت کلوز سرکٹ فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنا پر کی گئی ہے جبکہ گرفتاریاں شاہدرہ، راوی روڈ ، بادامی باغ اور مناواں کے علاقوں سے کی گئیں۔