تجارت
توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
ایس آئی ایف سی کی بدولت 2024-25 کے دوران توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی
گزشتہ سال کی اسی مدت میں توانائی کےشعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 266.3 ملین ڈالر تک تھی،120فیصد کایہ اضافہ بجلی، تیل اور گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کے ذریعے آیا۔
یہ اضافہ اہم شعبوں میں ترقی کی صلاحیت اورسرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر اہم شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد اضافہ اور سرمایہ کاری 771 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ پیشرفت ایس آئی ایف سی کی ہموارسرمایہ کاری کے عمل اور منصوبوں پر تیز عمل درآمدکا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری مرکز بنانے کے لیے ایس آئی ایف سی توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور علاقائی تجارت کو فروغ دیتا ہے۔