Featuredخیبر پختونخواہ
50 لوگوں کے ڈر سے پورا پاکستان بند کردیا گیا ہے، بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نےاسلام آباد کو سیل کرکے احتجاج کی کامیابی پرمہرتصدیق ثبت کردی۔
اپنےبیان میں کہا کہ اسلام آبادکاملک کےدیگرشہروں سےرابطہ منقطع کردیاگیاہے،حکومت عوام کی زندگی اجیرن کرنےکی بجائےعوام کاحق واپس کریں،جمہوری اندازاپنائیں ورنہ ناکامی آپ کامقدربنےگی
مزید کہا موٹروےاورپنجاب کی شاہراہوں کوبندکرنا احتجاج کی کامیابی کامظہرہے،کہاں ہیں وہ وزراء جو کہتے تھے 50لوگ بھی نہیں نکلیں گے،50 لوگوں کےڈرسےپوراپاکستان بندکردیاگیاہے۔