Featuredپنجاب

پارہ چنار میں فرقہ واریت پھیل رہی ہے مگر گنڈاپور بشریٰ بی بی کو بٹھا کر فساد برپا کررہا ہے

بانئ پی ٹی آئی اس وقت لاشیں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عظمیٰ بخاری

لاہور: جلتا ہوا کے پی نظر نہیں آ رہا وہاں تو آگ لگی ہوئی ہے، پارہ چنار میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا لیکن گنڈاپور کا صرف احتجاج پر فوکس ہے

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پکی خبر ہے کہ 24 نومبر کو امن و امان خراب کرنے کیلئے افغانیوں اور یوتھ فورس کو اسلحہ دیا گیا ہے، عمران خان کو لاشوں کی ضرورت ہے، کے پی میں دو ارب روپے نومئی پارٹ ٹو کےلیے استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرم و پارہ چنار میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا لیکن گنڈاپور کا صرف احتجاج پر فوکس ہے، پارہ چنار میں فرقہ واریت پھیل رہی ہے مگر گنڈاپور بشریٰ بی بی کو بٹھا کر فساد برپا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علی گنڈاپور نے آئی جی کو بے کار کرکے خود سب کنٹرول لے لیے ہیں، جلتا ہوا کے پی نظر نہیں آ رہا وہاں تو آگ لگی ہوئی ہے، چالیس سے زائد لوگ مارے گئے لیکن گنڈاپور کو کوئی فکر نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر کہا کہ شریعت کی ٹھیکہ داری آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتی، شادی، غداریوں اور سیاسی معاملات میں آپ غیر خاتون رہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریعت تو یہ بھی کہتی ہے باجوہ کو کسی کا فون آیا کسی نے کسی کو بتایا تو ہم تک پہنچ گئی، شریعت میں سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کیا جاتا، خان قانون کی حکمرانی نہیں چوری کرپشن اور بغاوت کے الزام میں جیل میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close