Featuredاسلام آباد

وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی کو ریلی یا دھرنے کی اجازت دینے سے انکار

سلام آباد: ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس،  دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا ہے۔

محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر نے موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو کی، وفاقی وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں، کسی جلوس اور دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا اعلیٰ سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد میں رہے گا۔

وزیرِ داخلہ نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے وفد کی 24 نومبر سے 27 نومبر تک کی مصروفیات سے بھی آگاہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close