خیبر پختونخواہ

صوبائی حکومتی وفد پارا چنار پہنچ گیا

حکومت کا وفد حالات کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گا

پارا چنار : بیرسٹر سیف پارہ چنار میں عمائدین اور جرگہ سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر کے پی حکومت کا وفد پارا چنار پہنچ گیا، وفد حالات کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کرے گا۔

کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، کمشنر کوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او سمیت دیگر اعلی افسران پر مشتمل وفد کرم کے حالات کا جائزہ لینے اور امن و امان کی بحالی کے لیے جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کرم روانہ ہوگیا۔

ان سے پہلے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، چیف سیکریٹری اور آئی جی کے پی پارا چنار پہنچ چکے ہیں۔ یہ حکام دورہ کرم کے دوران بیرسٹر سیف پارہ چنار میں عمائدین اور جرگہ سے ملاقات کریں گے۔

وفد دورے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

آفتاب عالم ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت، پولیس اور دیگر ادارے مل کر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائیں گے اور بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان گنڈاپور، کمشنر کوہاٹ ڈویژن متعصم باللہ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شیر اکبر ضلع کرم کے ناگفتہ بہ صورت حال کے خوالے سے کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار پہنچ گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close