Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کا قافلہ راولپنڈی ، اسلام آباد کی حدود میں داخل، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں

تحریکِ انصاف کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا

اسلام آباد: قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کر رہے ہيں، بشریٰ بی بی کی گاڑی ان کے پیچھے ہے۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک خان ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم نے اس مارچ کو ختم نہیں کرنا، میں اپنی آخری سانس تک اس مارچ میں کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے میرا ساتھ دینا ہے، کوئی میرا ساتھ نہیں دے گا تب بھی میں کھڑی رہوں گی۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ یہ صرف میرے میاں کی بات نہیں ہے بلکہ یہ اس ملک کے لیڈر کی بات ہے، مجھے اُمید نہیں یقین ہے کہ پٹھان قوم آخری جنگ تک ساتھ نہیں چھوڑتی۔

پی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے دوران آتشی اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ فائرنگ مبینہ طور پر مظاہرین میں سے کی گئی۔

ٹی ایچ کیو اسپتال لائے گی زخمی پولیس اہلکاروں میں دو گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ سرگودھا پولیس کا اہلکار سمیع اللہ بائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس اہلکار گردن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، گردن میں گولی لگنے والے شدید زخمی اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close