کھیل و ثقافت
گرین شرٹس کی زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے کامیابی
صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے
بلاوائیو: سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کی پوری ٹیم محض 32.3 اوورز میں 145 بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 جبکہ آغا سلمان نے 3 اور صائم ایوب، فیصل اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
صائم ایوب نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے اور شاہد آفریدی کے بعد تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے، عبداللہ شفیق 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔