اسلام آباد
پی ٹی آئی کارکن نے علی امین گنڈاپور کو کہیں بھی جانے سے روک دیا
اسلام آباد: گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچی لیکن مظاہرین نے وزیر اعلیٰ کے پی کو جانے سے روک دیا
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو لینے کیلئے گاڑی پہنچی لیکن مظاہرین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کہیں بھی جانے سے روک دیا۔
بتایا گیا تھا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کہیں ضروری کام سے جانا ہے، مگر پی ٹی آئی کارکن ان کے سامنے آگئے اور وزیر اعلیٰ کے پی کی گاڑی پر چڑھ گئے۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کسی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش کی لیکن مظاہرین نے انہیں کہیں جانے سے روک دیا، اس دوران کارکن کی طرف سے بوتل پھینکی گئی جو علی امین گنڈاپور کو لگی۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی ورکرز کو ہدایت کی تھی کہ تمام ورکرز علی امین گنڈاپور کو فالو کریں، علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک اپنے ہمراہ لے کر چلیں۔