Featuredاسلام آباد

موٹر وے اور مختلف شہروں میں جی ڈی روڈ کی بحالی کے بعد معمولات زندگی بحال

موٹر وے اور مختلف شہروں میں جی ڈی روڈ کی بحالی کے بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے

ضلع قصور کے داخلی و خارچی راستوں کوکھول دیا گیا،لاہور فیروز پور روڈمصطفی آباد ٹول پلازہ پر لگے کنٹینرز کو بھی ہٹا دیا گیا،جس کےبعد دیگراضلاع کو جانے اور آنےوالی ٹریفک بحال ہوگئی، ٹیکسلا میں بھی جی ٹی روڈ کالا پل کو ٹریفک کے لیےکھول دیا گیا۔

پولیس کےمطابق مارگلہ روڈ سےبھی کنٹینرزکو ہٹادیا گیا ہے،جبکہ موٹروے براہمہ انٹرچینج سے پشاور اور اسلام آبادجانےوالی ٹریفک بھی بحال ہوگئی ہے، دوسری جانب اسلام آباد سےمری جانے والی روڈ کو بھی کھول دیا گیا ہے،راستوں سےکنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے،تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال ہیں۔

مرمتی کام کے پیش نظر بند ہونے والی موٹر ووے چھٹے روز ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔موٹرووے کو 5 روز قبل بند کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close