سندھ

آئین احتجاج کا حق دیتا ہے تشدد اور ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیتا : خالد مقبول

کراچی: اگر احتجاج پُرامن تھا تو کرنے دینا چاہیے تھا اور اگر تشدد کا خدشہ تھا تو روکنا چاہیے تھا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جن جماعتوں کی جڑیں عوام میں ہوں ان سے نمٹنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہوتا ہے۔

ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن سے مذاکرات ہونے تھے، انہوں نے خود ہی بات چیت کے دروازے بند کیے۔

ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ اگر احتجاج پُرامن تھا تو کرنے دینا چاہیے تھا اور اگر تشدد کا خدشہ تھا تو روکنا چاہیے تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آئین احتجاج کا حق دیتا ہے تشدد اور ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close