Featuredبلوچستان

محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کردیا

پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہےکہ بانئ پی ٹی آئی کو اچھا سمجھیں یا برا،انہیں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا، انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

کوئٹہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد واقعے کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے،احتجاج کو روکنے کے لئے حکومت نے قومی شاہراہوں کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا،عوام کو تحفظ اور امن نہ دینے والی حکومت نہیں چل سکتی۔

مزید کہا ملک کے موجودہ حالات پرسیاسی جماعتوں کو اکھٹا بیٹھنا ہوگا، ،پاکستان میں صرف آئین کی حکومت ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close