Featuredخیبر پختونخواہ

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ

ضلع کرم میں جھڑپوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 122 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو چُکے ہیں۔

ضلع کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ نویں روز بھی جاری ہے۔

کرم کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مزید 12 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اب تک جھڑپوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 122 افراد جاں بحق اور 168 زخمی ہو چُکے ہیں۔

ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

علاقے میں مرکزی شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر پر آمد و رفت تاحال معطل ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close