بیروت: اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود لبنان پر بمباری کردی۔
اسرائیلی فوج نے کہا اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے اسٹور پر فضائی حملہ کیا ہے۔
لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق جمعرات کی صبح اسرائیل نے ایک سرحدی گاؤں ’’الخیام‘‘ میں دو افراد کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کردیا۔ اسرائیلی فوج نے اشتعال انگیزی جاری رکھی اور دریائے اللیطانی کے جنوبی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کرکے شہریوں کو واپس لوٹنے کا حکم دے دیا۔
لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے جنوبی لبنان میں فوج کی موجودگی کو مزید تقویت ملے گی۔
انھوں نے کہا اسرائیل جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ سیز فائر کے بعد بے گھر ہونیوالے لاکھوں لبنانی شہریوں کی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپنے قصبوں اور دیہات کو واپسی جاری رہی۔