Featuredاسلام آبادتجارت
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 43 پیسے پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ حکومت نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 48 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی کردی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 164.98 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے کم ہوگئی۔