اسلام آباد

زیرحراست پی ٹی آئی شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات

اسلام آباد  : پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑاتھا

حالیہ پی ٹی آئی احتجاج میں شریک زیرحراست ملزمان نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔

جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا

عابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔

صدیق نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔

عباس خان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں آیا لیکن وہ ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور پولیس والے ہمیں یہاں لے آئے لیکن کوئی تشدد نہیں کیا۔

طاہر خان نے کہا کہ ہمارا لیڈر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور لوگوں نےبہت توڑ پھوڑ بھی کی لہذا اب سے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک اور شرپسند نے کہا کہ ہم سب یہاں پی ٹی آئی کی کال پر آئے تھے لیکن ہمیں بہت ذلالت کا سامنا ہوا اور اب ہم انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close