کھیل و ثقافت

پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 57 رنز سے جیت لیا

زمبابوے کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی

بلاوائیو : پاکستان نے زمبابوے کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ہرا دیا۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 165 رنز بنا کر زمبابوے کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے طیب طاہر 39 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

عثمان خان نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ صائم ایوب 24 ، عمیریوسف 16 اورکپتان سلمان آغانے 13رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کے سکندر رضا اور رچرڈ گراوا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ویلنگٹن مساکاڈزا اور ریان برل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 15 اعشاریہ 3 اوور میں 108 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کے تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا 39 اور ٹاڈی واناشے 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف 2 اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close