کراچی: ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 18 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
نیپرا نے ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک صارفین کو کمی کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں دیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسکا اطلاق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔