Featuredدنیا

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی

میری حلف برداری سے قبل اگر یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بنا دیں گے

واشنگٹن: ٹرمپ اسرائیلی یرغمالیوں کی عدم رہائی پر آگ بگولہ ہوگے ، مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دی۔

نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ 20 جنوری کی تقریب حلف برداری سے پہلے یرغمالی رہا نہ کیے گئے تو مشرق وسطیٰ کو جہنم بھگتنی ہوگی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ افراد جو انسانیت کے خلاف یہ مظالم کر رہے ہیں، انہیں اپنی کارروائیوں کی قیمت چکانی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائے گی جو امریکی تاریخ میں کبھی نہیں دیا گیا۔

ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت آنے کا خدشہ ہے۔

حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ یرغمالیوں کے حوالے سے جو بھی اقدامات کرے، وہ جلدی کرے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 14 ماہ کی جنگ کے دوران 33 یرغمالی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی یرغمالی ابھی بھی لاپتا ہیں۔

یرغمالیوں کی رہائی اور زندہ واپسی کے لیے اسرائیلی فوج نے 14 ماہ کے دوران بے شمار حملے کیے تاہم چند لاشیں ہی برآمد اور بمشکل ایک ، دو یرغمالی ہی چھڑوا سکی۔

اسرائیل نے اس سلسلے میں جنگی ہتھیاروں کے علاوہ اپنے تمام جدید اوزار بشمول ڈرون طیاروں اور سیٹلائٹس کا بھی استعمال کیا۔ اپنے اتحادیوں کی بھی ہر ممکن مدد لی لیکن یرغمالیوں کو رہا نہ کرا سکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close