Featuredتجارتسندھ

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں جمع کرادی

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے ، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد ماہ اکتوبر کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ کی کمی سے کے الیکٹرک صارفین کو 46 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک سے آج میرٹ آرڈر پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close